ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «almanar» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ میں مقيم یہودی راہب «دوويد ويس»، نے المنار نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس امر كہ اسرائيل كا كوئی مستقبل نہیں ہے ، كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اللہ تعالی تورات میں فرماتا ہے : " تم كيوں اوامر الہی كی نافرمانی كر رہے ہو ؟ " اور اسرائيلی حكومت كھلم كھلا فرامين الہی كی نافرمانی كر رہی ہے لذا اس كا انجام اچھا نہیں ہو گا اور یہ ايك حقيقت ہے ۔
908559