عرب ليگ كی جانب سے شام كا بائيكاٹ ، عرب ممالك كے مستقبل كو خطرات لاحق

IQNA

11:37 - December 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2232388
ڈپٹی جنرل سيكرٹری حزب اللہ :

عرب ليگ كی جانب سے شام كا بائيكاٹ ، عرب ممالك كے مستقبل كو خطرات لاحق

بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل نے عرب ليگ كی جانب سے شام كے بائيكاٹ پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا : اس فيصلے سے عرب ممالك كے معاملات میں مغربی مداخلت كے باعث ان كا مستقبل داؤ پر لگ چكا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "حزب اللہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری شيخ نعيم قاسم نے لبنان كے علاقے طريق المطار میں اپنے خطاب كے دوران كہا : عرب ليگ نے اپنے اس فيصلے سے خطے میں مزاحمت ختم كرنے كے لیے عملی اقدام كيا ہے جو امريكی پاليسی كا ايك حصہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : عرب ليگ كا یہ موقف عرب ملكوں كے سياسی مسقبل كی نسبت انتہائی موثر ثابت ہو گا چونكہ اس كے بعد عرب ليگ كے ركن ممالك كو غرب كی جانب سے سخت دباؤ كا سامنا كرنا ہو گا ۔
شيخ نعيم قاسم نے زور دے كر كہا : عرب ليگ كے بعض اركان اسرائيل كے ساتھ خفیہ روابط ركھے ہوئے ہیں جبكہ ديگر ممالك امريكہ اور اسرائيل كے خوف سے صیہونيوں پر تنقيد سے گريزاں ہیں ۔
908369
نظرات بینندگان
captcha