كل جمعۃ المبارك كو حضرت علی اصغر (ع) كی ياد میں شير خواروں كی شركت سے مجالس عزا منعقد ہوں گی

IQNA

ساری دنيا میں :

كل جمعۃ المبارك كو حضرت علی اصغر (ع) كی ياد میں شير خواروں كی شركت سے مجالس عزا منعقد ہوں گی

11:40 - December 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2232393
بين الاقوامی گروپ : حضرت علی اصغر (ع) كی ياد میں ۲ دسمبر جمعۃ المبارك كو ايران كے مختلف شہروں سميت دنيا كے ديگر ۱۱۰ شہروں میں شير خوار بچوں كو جمع كر كے مجالس عزا منعقد ہوں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ مجالس مجمع جہانی حضرت علی اصغر (ع) كے زير اہتمام ماہ محرم كے پہلے جمعے كو بطور ہم زمان ايران كے ۱۵۰۰مقامات كے علاوہ دنيا بھر كے۱۱۰ شہروں میں منعقد ہوں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ امام حسين (ع) كے شير خواروں كی ياد میں ان محافل كا انعقاد عصر حاضر میں ايك اہم شيعہ ثقافت كی حيثيت اختيار كر چكا ہے اور كيلنڈروں میں بھی ماہ محرم كے پہلے جمعے كو ايرانی صدر كے احكامات كے تحت حضرت علی اصغر (ع) كا عالمی دن كے عنوان سے درج كيا جائے گا ۔
908300
نظرات بینندگان
captcha