ادارہ مسلمان كاكيشيا كے سربراہ كی ارمنستان میں مقيم ايرانيوں كے اجتماع میں شركت

IQNA

ادارہ مسلمان كاكيشيا كے سربراہ كی ارمنستان میں مقيم ايرانيوں كے اجتماع میں شركت

12:38 - December 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2232743
بين الاقوامی گروپ : ادارہ مسلمانان كاكيشيا كے سربراہ شيخ الاسلام اللہ شكور پاشازادہ نے ۳۰ نومبر كو ارمنستان كے دار الحكومت ايروان میں مقيم ايرانيوں سے ملاقات كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr.apa»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادارہ مسلمانان كاكيشيا كے ترجمان صبری حسنلی نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اللہ شكور پاشازادہ جو سابقہ سوويت يونين كے دينی رہنماؤں كی نشست میں شركت كے لیے ارمنستان كے دورے پر ہیں ، نے كل مسجد آبی ايروان میں اس شہر میں مقيم شيعوں كے ساتھ ملاقات كی ۔
انہوں نے واضح كيا : ايرانی شيعوں كی اكثريت نے ايران كے آذری زبان علاقوں سے ايروان كی جانب ہجرت كی ہے يا وہ سياح ہیں كہ جو ارمنستان كے سفر پر ہیں اور وہ نماز كے لیے مسجد آبی میں تشريف لاتے ہیں ، كہ جن كے ساتھ ادارہ مسلمانان كاكيشيا كے سربراہ نے ملاقات اور گفتگو كی ہے ۔
908318
نظرات بینندگان
captcha