ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق قومی امن كمیٹی پاكستان كے تين ممبران سياسی رہنما رانا تنوير ، میڈيا كنوينئر راجہ عتيق اور صوبہ پنجاب میں قومی امن كمیٹی كے ڈپٹی محمد ہارون نے خانہ فرہنگ ايران لاہور كے سربراہ عباس فاموری كے ساتھ ملاقات اور باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ خيال كيا ۔
قومی امن كمیٹی كے سياسی عہدے دار نے كہا : اسلام دنيا بھر میں امن و امان كا سب سے بڑا علمبردار ہے اور ہم اس سيمينار كے انعقاد سے سماج میں امام حسين (ع) كا امن پيغام عام كریں گے ۔
خانہ فرہنگ ايران لاہور كے سربراہ عباس فاموری نے معاشرے میں صلح اور امن و امان كے قيام كے حوالے سے قومی امن كمیٹی كی خدمات كو سراہا اور كہا : اس تقريب كا ہدف یہ ہے كہ تمام علمائے دين ايك دوسرے كے مذاہب اور افكار كا نزديك سے مشاہدہ كریں ۔
910438