فرانس ؛ سينٹ میں تعليمی اداروں اور تفريحی مقامات پر حجاب ممنوع قرار دينے پر مشتمل بل پيش

IQNA

12:12 - December 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2234346

فرانس ؛ سينٹ میں تعليمی اداروں اور تفريحی مقامات پر حجاب ممنوع قرار دينے پر مشتمل بل پيش

بين الاقوامی گروپ : فرانسيسی پارليمنٹ اسلامی حجاب كے تفريحی اور عوامی مقامات پر ممنوع قرار دينے پر مشتمل قانون كو پارليمنت میں رائے دہی كے لیے پيش كرے گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے متعدد سينیٹر یہ كوشش كر رہے ہیں كہ اسلامی حجاب كو پارليمنٹ میں منظوری كے لیے پيش كرے اور حجاب سے استفادے كو اسكولوں ، ڈے كئير سنٹرز اور تفريحی مراكز میں ممنوع قرار دے ۔
اس فيصلے كے بعد اينٹی اسلام فوبيا انجمن فرانس نے ايك بيان میں اس مسودے پر كڑی تنقيد كے ضمن میں كہا ہے : حجاب پر پابندی ان مسلمان ماؤں كے ساتھ ايك قسم كا امتيازی سلوك ہے كہ جو اپنے بچوں كے ہمراہ ڈے كئير سنٹرز اور تفريحی مقامات پر جانے كے لیے مجبور ہیں ۔
910666
نظرات بینندگان
captcha