"نامحرم مرد و عورت كے سماجی و اجتماعی احكام " كے عنوان سے اردو زبان میں كتاب كی اشاعت

IQNA

12:08 - December 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2234349

"نامحرم مرد و عورت كے سماجی و اجتماعی احكام " كے عنوان سے اردو زبان میں كتاب كی اشاعت

فكر و علم گروپ : آيت اللہ العظمی سيستانی كی جديد فقہی كتاب " نامحرم مرد و عورت كے فقہی احكام " حجت الاسلام شيخ نثار احمد زين پور كے اردو ترجمے كے ساتھ زيور طبع سے آراستہ كر دی گئی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب صوبہ اترپرديش كے مركز لكھنؤ میں واقع ثقافتی انسٹی ٹيوٹ مؤمل كے زير اہہتمام شايع كی گئی ہے ۔
مؤمل انسٹی ٹيوٹ كے سيكرٹری حجت الاسلام موسی رضا يوسفی نے اس كتاب كی افاديت پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : یہ كتاب آيت اللہ العظمی سيستانی كے عورت اور مرد سے متعلق اجتماعی فتاويی كا مجموعہ ہے كہ جو معاشرے كی ايك اہم ضرورت ہے ۔
یہ كتاب اردو زبان میں ۷۲ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كے ايك ہزار نسخے شايع كیے گئے ہیں جبكہ ثقافتی مركز مؤمل كے مدير احتشام الحسن كے مطابق یہ ادارے كے زير اہتمام شايع كردہ ساتویں كتاب ہے ۔
910356
نظرات بینندگان
captcha