اخوان المسلمين كی كاميابی اسرائيل كی نابودی كا پيش خيمہ ہے

IQNA

اخوان المسلمين كی كاميابی اسرائيل كی نابودی كا پيش خيمہ ہے

15:56 - December 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2235204
بين الاقوامی گروپ : مصر میں اخوان المسلمين كی كاميابی كو اسرائيل كے خاتمے كی جانب ايك اہم قدم قرار ديا جا سكتا ہے چونكہ اس كاميابی سے اسرائيل لرزہ براندام ہو چكا ہے ۔
افريقہ اور مشرق وسطی امور كے ماہر زوگہ آباتہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : مصر كے انتخابات اور عوام كی ووٹنگ میں وسيع پيمانے پر شركت ايك ريكارڈ ہے كہ جس سے مصری عوام كے سياسی شعور اور جوش و خروش كا پتہ چلتا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : مصر كی صورتحال اور اخوان المسلمين كی كاميابی نے پورے خطے كو ہلا كر ركھ ديا ہے جبكہ اس نے اسرائيل كو سب سے زيادہ متاثر كيا ہے ۔
زوگہ نے مزيد كہا : مصر كے اسی ملين لوگ امريكہ ، اسرائيل اور اپنی فوج كی بھرپور سازشوں كا شكار تھے ليكن انتخابات میں عوام كی پرجوش شركت نے دشمنوں اور بدخواہوں كو مايوس كر ديا ہے ۔
911463
نظرات بینندگان
captcha