آيت اللہ سيستانی نے عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كو وقت ملاقات دينے سے معذرت كر لی

IQNA

آيت اللہ سيستانی نے عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كو وقت ملاقات دينے سے معذرت كر لی

13:58 - December 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2235978
بين الاقوامی گروپ : عراق كے شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ العظمی سيستانی نے عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے ملاقات كی درخواست مسترد كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العراق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی سيستانی نے عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل نبيل العربی كی جانب سے ملاقات كی درخواست پر مثبت جواب نہیں ديا ہے ۔
آيت اللہ العظمی سيستانی كے دفتر میں ايك با خبر شخص نے كہا ہے : آيت اللہ العظمی سيستانی كے پاس عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل سے ملاقات كے لیے وقت نہیں ہے ۔
ترجمان نے اس كی وجہ بے پناہ مصروفيت اور پہلے سے طے شدہ عوامی ملاقاتیں بتائی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ عرب ليگ بحرين میں آل خليفہ اور آل سعود كے مظالم میں برابر كی شريك ہے ۔
912183
نظرات بینندگان
captcha