سابق لبنانی صدر كی جانب سے نصر اللہ كی عزاداروں كے درميان شركت كا خير مقدم

IQNA

سابق لبنانی صدر كی جانب سے نصر اللہ كی عزاداروں كے درميان شركت كا خير مقدم

14:00 - December 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2235986
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے سابق صدر اميل لحود نے حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كی عزاداروں كے درميان شركت كو سراہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اميل لحود نے اس بارے كہا : سيد حسن نصر اللہ كا دشمنوں كی دھمكيوں كی پرواہ نہ كرتے ہوئے عزاداروں كے درميان ظاہر ہونا لائق تحسين ہے ۔
انہوں نے لبنان كے اقتدار كو حزب اللہ كی مضبوطی سے منسلك كرتے ہوئے كہا : عوام ، فوج اور حزب اللہ لبنانی معاشرے كے تين بنيادی ستون ہیں اور كوئی بھی سياسی پارٹی ان كے درميان جدائی نہیں ڈال سكتی ۔
اميل نے آخر میں كہا : لبنان كا شام كے ساتھ انتہائی نزديك اور گہرا تعلق ہے اور لبنان ہرگز شام كے دشمنوں كا ساتھ نہیں دے سكتا ۔
912268
نظرات بینندگان
captcha