امريكی صدارتی اميدوار كے فلسطين مخالف خيالات پر حزب اللہ كی كڑی تنقيد

IQNA

امريكی صدارتی اميدوار كے فلسطين مخالف خيالات پر حزب اللہ كی كڑی تنقيد

14:10 - December 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2236664
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ايك اعلامیے میں امريكی صدارتی اميدوار «نيوت گينگريچ»، كے فلسطين مخالف بيان كہ فلسطينی ايك دہشت گرد گروہ اور جعلی ملت ہیں ، كی سخت مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے «نيوت گينگريچ»، كے خيالات كی شديد مذمت كی ہے اور اس امريكی سياستدان كی رائے كو جاہلانہ قرار ديا ہے ۔
اس بيان مين كہا گيا ہے : فلسطينی ملت كے بارے «نيوت گينگريچ»، كے خيالات سے اس كی گزشتہ اور موجودہ تاريخ سے لاعلمی آشكار ہوتی ہے اور اس قسم كے بيانات تاريخ میں تحريف كی كوششوں كے مترادف ہے ۔
حزب اللہ نے عرب ليگ كو مخاطب كرتے ہوئے كہا ہے : آيا عرب ليگ «نيوت گينگريچ»، كے اس بيان پر رد عمل ظاہر كرے گی يا دوسرے اہم مسائل كی مانند اسے بھی سرد خانے میں ڈال دے گی ؟
913236
نظرات بینندگان
captcha