ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزائر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الخبر" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرواين میں كيليفورنيا يونيورسٹی كے طلبہ نے پر امن مظاہرے منعقد كر كے ٹيری جونز كی يونيورسٹی میں شركت كی مذمت كی ہے ۔
اسی طرح اخبار نے لكھا ہے : اس امريكی يونيورسٹی كے مسلمان اور یہودی طلبہ قرآن كريم كی توہين كرنے والے اس پادری كا راستہ روكنے كے لیے متحد ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ٹيری جونز امريكی پادری نے گزشتہ سال رياست فلوریڈا كے ايك چرچ میں قرآن كريم كا نسخہ نذر آتش كيا تھا كہ جس سے ساری دنيا كے مسلمانوں میں غم و غصے كی لہر دوڑ گئی تھی ۔
914072