ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان نے فرانسيسی وزير خارجہ آلن زویہ كی جانب سے حزب اللہ اور شام پر اقوام متحدہ كی امن فوج پر حملے كا الزام عائد كرنے پر اپنے رد عمل میں كہا: فرانسيسی وزير خارجہ نے بغير شواہد كے حزب اللہ اور شام پر الزام عائد كيا ہے جس پر ساری دنيا حيران و پريشان ہے ۔
یہ بيان ايك ايسے موقع پر جاری كيا گيا ہے كہ جب حزب اللہ لبنان پہلے ہی اس دہشت گردانہ كاروائی كی شديد مذمت كے ساتھ ساتھ اس كے ذمہ داروں كی گرفتاری كا مطالبہ بھی كر چكی ہے ۔
914955