حزب اللہ لبنان كی جانب سے فرانسيسی وزير خارجہ كے بيان كی مذمت

IQNA

حزب اللہ لبنان كی جانب سے فرانسيسی وزير خارجہ كے بيان كی مذمت

12:41 - December 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2239119
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ۱۳ دسمبر منگل كو ايك اعلامیے میں يونيفل فورسز گاڑی بم دھماكے كی ذمہ داری حزب اللہ پر ڈالنے والے فرانسيسی وزير خارجہ پر كڑی نكتہ چينی كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان نے فرانسيسی وزير خارجہ آلن زویہ كی جانب سے حزب اللہ اور شام پر اقوام متحدہ كی امن فوج پر حملے كا الزام عائد كرنے پر اپنے رد عمل میں كہا: فرانسيسی وزير خارجہ نے بغير شواہد كے حزب اللہ اور شام پر الزام عائد كيا ہے جس پر ساری دنيا حيران و پريشان ہے ۔
یہ بيان ايك ايسے موقع پر جاری كيا گيا ہے كہ جب حزب اللہ لبنان پہلے ہی اس دہشت گردانہ كاروائی كی شديد مذمت كے ساتھ ساتھ اس كے ذمہ داروں كی گرفتاری كا مطالبہ بھی كر چكی ہے ۔
914955
نظرات بینندگان
captcha