ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت كی خبر رساں ايجنسی (KUNA)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون نے صیہونی حكومت كی جانب سے جديد رہائشی كالونياں تعمير كرنے كے فيصلے پر اپنا رد عمل ظاہر كرتے ہوئے صرف پريشانی كا اظہار كيا ہے ۔
انہوں نے یہودی ٹاؤن افرات كے نزديك ۴۰ رہائشی گھر اور بيت اللحم كے نزديك ايك فارم بنانے پر اسرائيلی حكومت سے درخواست كی ہے كہ اس منصوبے سے دوطرفہ مذاكرات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس قسم كے اقدام بين الاقوامی قوانين كی كھلم كھلا خلاف ورزی ہیں ۔
914926