آيت اللہ سيستانی كی جانب سے كينہ توزوں كے شيعيت مخالف اقدام پر كڑی تنقيد

IQNA

آيت اللہ سيستانی كی جانب سے كينہ توزوں كے شيعيت مخالف اقدام پر كڑی تنقيد

21:32 - December 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2239534
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف میں مقيم شيعہ مرجع آيت اللہ العظمی سيد علی حسينی سيستانی نے مفاد پرست عناصر كی جانب سے تشيع كا چہرہ مخدوش كرنے پر مشتمل اقدامات كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حال ہی میں بعض اطلاع رساں ويب سائیٹوں اور نيوز ايجنسيز نے آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی كی ايسی تصاوير شايع كی ہیں كہ جن میں انہیں قمہ زنی كرتے ہوئے دكھايا گيا ہے ۔
آيت اللہ العظمی سيستانی كے دفتر نے ۱۳ دسمبر كو ايك بيان جاری كر كے ان تصاوير كو جعلی قرار ديا اور عزاداری كے دوران معظم لہ كی جانب سے قمہ زنی كی خبر كو سفيد جھوٹ بتايا ہے ۔
اس بيان میں جعلی تصاوير شايع كرنے والے افراد كو كينہ توز قرار ديتے ہوئے ان كی حالت زار پر انتہائی افسوس كا اظہار كيا گيا ہے ۔
915204
نظرات بینندگان
captcha