عراقی دار الحكومت میں منافقين كو ملك بدر كرنے كے لیے مظاہرے

IQNA

عراقی دار الحكومت میں منافقين كو ملك بدر كرنے كے لیے مظاہرے

0:00 - December 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2239585
بين الاقوامی گروپ : آج ۱۶ دسمبر كو عراقی دار الحكومت بغداد كے ہزاروں افراد نے پر امن مظاہرہ منعقد كر كے گروہ منافقين كو ملك سے نكالنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہزاروں زن و مرد اور عراق كی ثقافتی ، دينی اور علاقائی شخصيات نے التحرير اسكوائر بغداد میں جمع ہو كر فوری طور پر منافقين كے اخراج كا مطالبہ كيا ۔
مظاہرين نے ايك اعلامیہ جاری كر كے عراق حكومت سے مطالبہ كيا كہ غرب بالخصوص يورپی يونين كی جانب سے اس دہشت گرد ٹولے كو عراق میں ہی رہنے دينے كے حوالے سے كسی قسم كا دباؤ قبول نہ كيا جائے ۔
قابل ذكر ہے كہ لوگوں نے اس ٹولے كے خلاف عراقيوں كے قتل كا مقدمہ چلانے كا بھی مطالبہ كيا ۔
916585
نظرات بینندگان
captcha