ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ ahram كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دار الافتاء مصر كے سيكرٹری شيخ عماد الدين احمد عفت گزشتہ رات مظاہرين اور سيكيورٹی فورسز كے درميان جھڑپ میں شہيد ہو گئے اور ابھی تك ان كی شہادت كا سبب معلوم نہیں ہو سكا ہے ۔
دار الافتاء مصر كے با خبر ذرائع كے مطابق تفتيشی ٹيمیں عماد عفت كے قتل كی وجوہات كا كھوج لگائیں گی اور اس كے بعد دار الافتاء مصر جلد ہی اس بارے اپنا رد عمل ظاہر كرے گا ۔
روزنامہ "اليوم السابع" مصر كی رپورٹ كے مطابق مصری مفتی نے بھی ايك بيان میں دارالافتاء كے سيكرٹری كی شہادت پر افسوس كا اظہار كيا ہے اور ان كے قتل كی فوری تحقيقات كا مطالبہ بھی كيا ہے ۔
916829