ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار انجمن گفتگو بين ثقافات لبنان كے تعاون سے مقامی وقت كے مطابق ۱۰:۳۰ بجے رات بيروت كے كومودور ہوٹل میں شروع ہوا ۔
لبنان ، شام ، تيونس ، مراكش ، فلسطين ، اردن اور مصر جيسے ممالك سے تشريف لائے ہوئے مفكرين اور ماہرين اس سيمينار میں شريك ہیں ۔
انجمن كليسا انجيلی كے سربراہ اندریہ زكی نے خيال ظاہر كيا كہ بيروت سيمينار میں "عرب خطے كے موجودہ چيلنجز" ، "دينی آزاديوں كی تقويت كے وسائل ؛ مستقبل كے خدشات" جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
917266