حج ؛ وحدت دين و سياست كی بنياد پر قائم اسلامی تفكر كی ترويج كا ايك اہم موقع ہے
سياسی گروپ : رہبر معظم انقلاب نے امسال حج كے لیے خدمات انجام دينے والے مسئولين اور كاركنوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا : حج ، وحدت ديانت و سياست اور زندگی كے تمام شعبوں میں حضور دين ، كی بنا پر اسلامی فكر عام كرنے كے لیے ايك عظيم فرصت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ خامنہ ای نے حج كو اللہ تعالی كی ايك عظيم نعمت قرار ديتے ہوئے كہا : اس بزرگ الہی نعمت كا كامل شكر اس كی قدردانی اور اس سے حد اكثر استفادہ كرنے میں مضمر ہے اور اس كی ايك تجلی امسال ايام حج میں دعائے كميل اور دعائے عرفہ كے عظيم الشان اجتماعات میں ديكھنے كو ملی ۔
918804