تہران يونيورستی میں الہيات كالج كے ثقافتی ڈپٹی حجت الاسلام و المسلمين حسين علی زاہدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے عاشور كے بعد امام سجاد (ع) كی تحريك كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا : امام (ع) جب بھی كسی چھوٹے بچے كو ديكھتے تھے ، گریہ كرتے تھے ، كسی جوان كو ديكھتے تھے تو گریہ كرتے تھے ، پانی كو ديكھتے تھے تو گریہ كرتے تھے ، خون كو ديكھتے تھے ، گریہ كرتے تھے ، یہ تمام امور ايك ايسی عظيم تحريك كی داغ بيل تھی كہ جس سے عاشورا اور امام حسين (ع) كی عظيم قربانی كا احياء كيا جا سكے ۔
919664