"امام سجاد (ع) كے اخلاقی وعرفانی انوار سيمينار" میں ۱۲ برتر مقالوں كا انتخاب

IQNA

21:36 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2243070

"امام سجاد (ع) كے اخلاقی وعرفانی انوار سيمينار" میں ۱۲ برتر مقالوں كا انتخاب

فكر گروپ : "امام سجاد (ع) كے عرفانی واخلاقی انوار" كے عنوان سے منعقدہ سيمينار كی علمی شوری كے مسئول نے فيسٹيول كے سيكرٹریٹ كو ارسال شدہ ۱۲۰ مقالوں میں سے ۱۲ برتر مقالوں كو انعام و اكرام سے نوازنے كی خبر دی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے انوار عرفانی و اخلاقی امام سجاد (ع) قومی سيمينار سيكرٹریٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيمينار كی علمی كمیٹی كے مسئول نے سيمينار كے اہداف كے بارے كہا : یہ سيمينار شيعوں كے چوتھے پيشوا امام سجاد (ع) كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے كی غرض سے متنوع موضوعات میں منعقد كيا گيا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس سيمينار میں مجمع جہانی اہل بيت (ع) كے سربراہ آيت اللہ اختری كے علاوہ شيعہ ، سنی حتی مسيحی مفكرين نے بھی شركت كی ۔
920057
نظرات بینندگان
captcha