ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے موريتانیہ كی خبر رساں ايجنسی AMI ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار جمعيت ہلال احمر موريطانیہ اور بين الاقوامی صليب سرخ كمیٹی كے تعاون سے ملك كے وزير امور اسلامی و تعليم سيد احمد ولد النينی كی زير نگرانی منعقد ہوا ۔
اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے وزير امور اسلامی نے خيال ظاہر كيا : آسمانی اديان اور بين الاقوامی انسانی قوانين كا ہدف مستقبل كے خطرات سے نمٹنے كے لیے بنی نوع انسان كی مدد كرنا ہے ۔
احمد ولد اباہ نے اپنے خطاب میں كہا : علمی انسٹی ٹيوٹ اور امداد رساں كمیٹياں عوام كی مشكلات كم كرنے اور انہیں جنگ كے خطرات سے محفوط ركھنے كے لیے انتہائی مؤثر كردار ادا كر رہے ہیں ۔
919885