كربلا ؛ امام حسين (ع) كی شان میں اشعار كے موضوع پر فيسٹيول

IQNA

كربلا ؛ امام حسين (ع) كی شان میں اشعار كے موضوع پر فيسٹيول

22:52 - December 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2243592
بين الاقوامی گروپ : شعر امام حسين (ع) فيسٹيول اديبان كربلا يونين كے زير اہتمام ۲۲ دسمبر سے كربلا میں منعقد ہو رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيسٹيول كربلائے مقدسہ سے تعلق ركھنے والے اديبوں اور شعرائے كرام كے زير اہتمام منعقد ہوا اور اس میں امام حسين (ع) كی مدح میں اشعار اور قصائد قرائت كیے گئے ۔
ادبائے كربلا يونين كے ترجمان سلام محمد البنای نے اس بارے بتايا : امام حسين (ع) شعر فيسٹيول ايام محرم كی مناسبت سے منعقد كيا گيا ہے اور یہ ايك قديمی فيسٹيول ہے كہ جو ہر سال امام (ع) كی عظمت اجاگر كرنے كے حوالے سے منعقد كيا جاتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس فيسٹيول میں عراق كے معروف شعراء علی الفتال، هادی الربيعی، عبدالحسين خلف الدعمی، مهدی النعيمی، نجاح العرسان، اسماعيل الوائلی، عوده ضاحی التمسمس، حسين كاظم الشمری، اسماعيل عزيز، حاتم عباس بصيله اور محمد طاهر نے شركت كی ۔
920800
نظرات بینندگان
captcha