ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مجمع جہانی اہل بيت (ع) شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست مجمع جہانی اہل بيت (ع) كی بائيسویں سالگرہ كی مناسبت سے ادارے كے اہداف ، سرگرميوں اور جديد ترين مطبوعات كے تعارف كی غرض سے منعقد كی جا رہی ہے ۔
یہ پريس كانفرنس صبح ۱۰ بجے مجمع كے كانفرنس ہال میں شروع ہو گی اور اس میں مجمع كی سرگرميوں پر مشتمل تفصيلی رپورٹ پيش كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ مجمع جہانی اہل بيت (ع) نے مختلف ذرائع ابلاغ كو پريس كانفرنس میں شركت كے دعوت نامے بھی جاری كیے ہیں ۔
922979