ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «al-kanz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے اگرچہ حالیہ چند برسوں كے دوران آيفون كی جانب سے مسلمانوں كے لیے متعدد پروگرام پيش كیے گئے ہیں ليكن كوئی بھی سافٹ وئير «iPray»، كے برابر مقبوليت حاصل نہیں كر سكا ہے ۔
دنيا بھر كے مختلف ممالك میں شرعی اوقات كی تعيين ، عالم اسلام كے معروف قراء كی آواز میں آذان ، فون كے قطب نما سے استفادہ كر كے جہت قبلہ كی تعيين ، قمری اور ميلادی كيلنڈر اور اسلامی اعياد كی پيشين گوئی اس سافٹ وئير كی نماياں خصوصيات ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اسلامك سافٹ وئير كی آن لائن ماركیٹ میں قيمت تين يورو مقرر كی گئی ہے ۔
925466