«آيفون» آن لائن ماركیٹ میں اوقات شرعی اسلامك سافٹ وئير دستياب

IQNA

21:23 - December 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2247981

«آيفون» آن لائن ماركیٹ میں اوقات شرعی اسلامك سافٹ وئير دستياب

بين الاقوامی گروپ : موبائل فون كے لیے مخصوص اوقات شرعی سافٹ وئير «iPray»، «آيفون»كی آن لائن ماركیٹ میں دستياب ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «al-kanz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے اگرچہ حالیہ چند برسوں كے دوران آيفون كی جانب سے مسلمانوں كے لیے متعدد پروگرام پيش كیے گئے ہیں ليكن كوئی بھی سافٹ وئير «iPray»، كے برابر مقبوليت حاصل نہیں كر سكا ہے ۔
دنيا بھر كے مختلف ممالك میں شرعی اوقات كی تعيين ، عالم اسلام كے معروف قراء كی آواز میں آذان ، فون كے قطب نما سے استفادہ كر كے جہت قبلہ كی تعيين ، قمری اور ميلادی كيلنڈر اور اسلامی اعياد كی پيشين گوئی اس سافٹ وئير كی نماياں خصوصيات ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اسلامك سافٹ وئير كی آن لائن ماركیٹ میں قيمت تين يورو مقرر كی گئی ہے ۔
925466
نظرات بینندگان
captcha