امام موسی صدر كی شہادت ، موصولہ اطلاعات كی مزيد چھان بين كی ضرورت

IQNA

امام موسی صدر كی شہادت ، موصولہ اطلاعات كی مزيد چھان بين كی ضرورت

21:22 - December 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2247983
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے شيعہ ذرائع نے اس امر پر زور ديا ہے كہ ليبيائی ذرائع كی جانب سے ۱۹۹۸ ء میں امام موسی صدر كی ليبيائی جيل میں شہادت سے متعلق معلومات پر مزيد تحقيقات كروائی جائیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanese-forces، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی اخبار «اللواء» نے اپنی ۲۹ دسمبر كی اشاعت میں لكھا ہے : یہ معلومات قذافی كے بعد حاصل كی گئی ہیں اس لیے ان پر مزيد غوروخوض كی ضرورت ہے جبكہ لبنانی تحقيقاتی كمیٹی ابھی تك خاموش ہے اور اس نے كسی قسم كی رپورٹ پيش نہیں كی ہے ۔
ان ذرائع كا كہنا ہے : ہمیں ابھی تك امام موسی صدر كيس سے متعلق ليبيائی حكومت كے سركاری ترجمان اور ليبيا میں مقيم لبنانی قونصلیٹ كی طرف سے باضابطہ رپورٹ كا انتظار ہے ۔
925458
نظرات بینندگان
captcha