ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نماز شكرانہ گزشتہ رات نماز مغرب و عشاء كے بعد جامع مسجد قائم (عج) بيروت ، مسجد بلال حبشی(رض) بغداد اور مسجد امير المومنين (ع) نجف اشرف میں ادا كی گئی ۔
تہران میں بھی نماز شكرانہ مسجد حضرت مہدی (عج) ، مسجد حضرت ابو الفضل ( ع) اور مسجد امام صادق(ع) میں عوامی تنظيموں كے زير اہتمام منعقد كی گئی جبكہ قم كے مدرسہ معصومیہ میں بھی یہ نماز ادا كی گئی ۔
عوامی يونين كے ترجمان محمد مہدی رحيمی نے كہا : اسلامی بيداری كی لہر كے دوران امريكی فوجيوں كا انخلا اس امر كی نشاندہی كرتا ہے كہ دنيا بھر كے ممالك وحدت و يكجہتی كے سائے میں استعمار كے پنجے سے آزادی حاصل كر سكتے ہیں ۔
927304