ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس ٹيلی وژن چينل نے سیٹلائٹ نشريات كے علاوہ اپنی انٹرنیٹ نشريات كا بھی آغاز كر ديا ہے ۔
ٹی وی حكام نے اس اقدام كا ہدف مخاطبين تك اپنی نشريات كی آسان رسائی بتايا ہے چونكہ آج سائبر سپيس كے وسيع استعمال كے پيش نظر ٹی وی مخاطبين انٹرنیٹ سے استفادہ كرتے ہوئے دنيا كے ہر كونے میں اس چينل كے پروگرام دريافت كر سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس چينل نے مارچ ۲۰۱۰ء میں تھائی لينڈی مسلمانوں كے اولين چينل كے عنوان سے اپنی نشريات كا آغاز كيا تھا اور اپنی فعاليت كے پہلے سال ہی خاطر خواہ كاميابياں حاصل كر لی تھیں ۔
926789