اردن صیہونی حكومت كے لیے مبارك كی خالی جگہ پر كرے گا

IQNA

اردن صیہونی حكومت كے لیے مبارك كی خالی جگہ پر كرے گا

20:44 - January 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2251507
بين الاقوامی گروپ : مصر كے سابق آمر حسنی مبارك كے سقوط سے اردن كو یہ موقع ملا ہے كہ صیہونی حكومت اور محمود عباس كے درميان صلح كا عمل آگے بڑھانے میں كردار ادا كرے ۔
فلسطينی اتھارٹی كے سربراہ محمود عباس اور صیہونی حكام كے درميان كل ۳ جنوری كو اس حال میں ملاقات ہوئی كہ فلسطينی گروہوں بالخصوص حماس نے اسے بے فائدہ قرار ديا ہے ۔
ايك ايسی صورتحال كے دوران یہ ملاقات كہ جب قدس كو یہودی سازی كے سنگين خطرے كا سامنا ہے اور دوسری جانب سے یہودی بستيوں كی تعمير و توسيع بھی پورے زور و شور سے جاری ہے ، بہت سے ابہامات پيدا كر رہی ہے ۔
مصر كے سابق معزول صدر حسنی مبارك كے بعد اردن كی كٹھ پتلی حكومت كو یہ موقع ملا ہے كہ اسرائيل اور محمود عباس كے درميان پل كا كردار ادا كرے اور اس طرح سے امريكہ و اسرائيل كی خوشنودی حاصل كرے ۔
داوود عظيمی
928805
نظرات بینندگان
captcha