ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ المنصف المرزوقی نے كل ليبيائی عبوری كونسل كے سربراہ مصطفی عبد الجليل سے بنغازی میں ملاقات كے دوران اس مطلب كے ضمن میں كہا : اسلامی تعليمات پر لوگوں كا اعتماد اور عوام الناس كی جانب سے اسلام كو اپنے مسائل كا حل قرار دينا ، تيونس اور مغرب میں اسلام پسندوں كی كاميابی كا باعث بنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مسلمان عوام جو اسلامی بيداری كے سائے میں حكام جور اور آمريت كے منحوس سائے كو ختم كرنے میں كامياب ہوئے ہیں ، بخوبی یہ امر درك كرتے ہیں كہ دين اسلام ان كے تمام دنيوی و اخروی مسائل كا حل پيش كرنے كی صلاحيت ركھتا ہے ۔
928982