قطر ؛ ايك ملين قرآن كريم شايع كرنے كا منصوبہ

IQNA

قطر ؛ ايك ملين قرآن كريم شايع كرنے كا منصوبہ

13:08 - January 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2252484
بين الاقوامی گروپ : "عيد" خيراتی انسٹی ٹيوٹ سے منسلك "ضيوف قطر" اسلامك انسٹی ٹيوٹ نے دنيا كی مختلف رائج زبانوں میں ايك ملين قرآن كريم شايع كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرایہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامك انسٹی ٹيوٹ ضيوف قطر نے كہا ہے : یہ تراجم "قرآن كريم ، تبليغ اور راہ ہدايت كا وسيلہ" كے عنوان سے دنيا كی رائج زبانوں میں شايع كیے جائیں گے ۔
"عيد" خيراتی انسٹی ٹيوٹ كے مدير «علی عبدالله السويدی»، نے اس بارے بتايا : یہ منصوبہ مخير حضرات كے علاوہ قطر كی مختلف كمپنيوں كے تعاون سے پایہ تكميل تك پہنچے گا اور انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے پانچ ملين ريال عوامی امداد جمع كی جائے گی ۔
ضيوف قطر كے مدير «صالح التويجری»، نے بھی بتايا : قرآن كريم كے یہ تراجم مختلف پوسٹ آفسز اور اسلامی مراكز كے ذريعے دنيا بھر كے ممالك میں ارسال كیے جائیں گے ۔
929868
نظرات بینندگان
captcha