الازھر كی جانب سے امربالعروف وہابی كمیٹی كے قيام كی مخالفت

IQNA

الازھر كی جانب سے امربالعروف وہابی كمیٹی كے قيام كی مخالفت

13:20 - January 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2253158
بين الاقوامی گروپ : الازھر اسلامك سنٹر نے امر بالمعروف وہابی كمیٹی كے ملك میں قيام كی مخالفت كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا ہے : اس قسم كی كمیٹی كے قيام سے الازھر كی حيثيت متاثر ہو گی چونكہ مصر میں صرف الازھر ہی شرعی احكام كے صدور كا قانونی مركز ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الاھرام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازھر تحقيقاتی سنٹر نے شيخ الازھر احمد الطيب كی سربراہی میں ايك ہنگامی اجلاس منعقد كرتے ہوئے امر بالمعروف وہابی كمیٹی كے قيام كی مخالفت كا اعلان كيا ہے ۔
كمیٹی نے اپنے بيان میں كہا ہے : مصر میں شرعی احكام كے صدور كا تنہا مركز الازھر ہی ہے اور یہ سنٹر ہزار سال سے زيادہ مصروف عمل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ قبل ازیں مصر میں انسانی حقوق كميشن كے سربراہ نے امر بالمعروف كمیٹی كے خلاف عدالت میں درخواست دے ركھی ہے كہ جس پر تحقيقات جاری ہیں ۔
930345
نظرات بینندگان
captcha