الميزان فرانسيسی ترجمہ پراجيكٹ كے انچارج سيد محمد برھانی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : اس عظيم تفسير كا ترجمہ قومی لائبريری ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور بعثت فاؤنديشن كے زير اہتمام انجام پائے گا ۔
علوم قرآن كے اس محقق نے مزيد كہا : ہم فی الحال ابتدائی مراحل میں ہیں ، تفسير الميزان كا فرانسيسی ترجمہ ايك طويل مدتی كام ہے اور اس ترجمہ میں لكھے جانے والے مطالب كی حوزہ علمیہ سے بھی تائيد كی ضرورت ہے لذا بہت زيادہ احتياط برتی جائے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايك اندازے كے مطابق ترجمہ مكمل كرنے میں سات برس لگیں گے ۔
927694