ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے "حی الميدان" دمشق میں ہونے والے بم دھماكوں كی مذمت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : اسلامی تعاون تنظيم تمام دہشت گرد اقدامات كی بھرپور مذمت كرتےہوئے ايك مرتبہ پھر شام كا بحران حل كرنے كے لیے بات چيت كی ضرورت پر زور ديتی ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : اسلامی تعاون تنظيم نے ہمشہ اس امر پر زور ديا ہے كہ شامی بحران كا حل تمام سياسی جماعتوں كے مابين مذاكرات سے ہی نكالا جا سكتا ہے ۔
931589