ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائٹ " pci-fi.aigtunisie " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس كا موضوع " اسلامی مالياتی نظام اور علاقائی ترقی : مائيكرو اكنامكس، زكات ، بيمہ ، بانڈز ، روزگار كے مواقع اور غربت " ہے اور اس كا انعقاد "فيكلٹی آف اكنامكس اينڈ مينجمنٹ" صفاقس كی جانب سے كيا جائے گا ۔
منتظمين كے مطابق اس كانفرنس میں اسلامی مالياتی نظام كے شعبہ سے تعلق ركھنے والے اساتذہ، ماہرين اور محققين جمع ہوں گے اور علاقائی ترقی ، غربت اور سماجی مشكلات كے خاتمے میں اسلامی مالياتی نظام كے كردار پر تبادلہ خيال كریں گے ۔
933464