ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان كی اطلاع رساں ويب سائیٹ ﴿الانتقاد﴾ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی وزير خارجہ عدنان منصور جو اس وقت ليبيا كے دورے پر ہیں ، نے كہا ہے كہ ليبيا نے باقاعدہ طور پر امام صدر كی ليبيا سے اٹلی روانگی كے امكان كو مسترد كر ديا ہے ۔ اس لیے ہم ليبيا كے اندر ہی امام موسی صدر كی تلاش جاری ركھیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہمارے لیے امام موسی صدر كيس كے تحقيقاتی عمل میں سرعت حائز اہميت ہے اور اس سے قبل امام صدر اور ان كے ساتھيوں كی جيل كا كھوج لگانے كے دوران اس امر كا انكشاف ہوا تھا كہ امام صدر ليبيا میں ہی ہیں ۔
934376