قطيف ؛ چہلم امام حسين ﴿ع﴾ كی مناسبت سے تيسری نمائش كا آغاز

IQNA

23:43 - January 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2256589

قطيف ؛ چہلم امام حسين ﴿ع﴾ كی مناسبت سے تيسری نمائش كا آغاز

بين الاقوامی گروپ : ١۳ جنوری بروز جمعہ كو سعودی عرب كے شيعہ اكثريتی صوبے قطيف كے سنابس ٹاؤن میں چہلم امام حسين ﴿ع﴾ كی مناسبت سے تيسری ہنری نمائش شروع ہو گئی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے «راصد» نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گذشتہ روز عصر كے وقت چہلم امام حسين (ع) كی مناسبت سے اس نمائش كا آغاز فن تصوير اور تجسمی ہنر كے دو عليحدہ شعبوں میں كيا گيا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش كا عنوان "عاشورائے خونين سے عشق " ہے اور اسے صوبہ قطيف كے سنابس ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ العترة الطاہرة میں منعقد كيا گيا ہے ۔
934458
نظرات بینندگان
captcha