اقوام متحدہ كی جانب سے مقبوضہ فلسطينی علاقوں كی مسلسل یہودی سازی پر تنقيد

IQNA

اقوام متحدہ كی جانب سے مقبوضہ فلسطينی علاقوں كی مسلسل یہودی سازی پر تنقيد

23:51 - January 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2258145
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری " بان كی مون " نے كل ۱۵ جنوری كو اسرائيلی حكام سے فلسطين كے مقبوضہ علاقوں میں یہودی سازی كا عمل روكنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فرانس سے نكلنے والے اخبار روزنامہ " لوفيگارو" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے دارالحكومت بيروت میں موجود اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے كل ايك پريس كانفرنس میں صیہونی حكام كو مقبوضہ فلسطينی علاقوں كی مسلسل یہودی سازی پر خبردار كيا ہے ۔
انہوں نے عرب ممالك كی تيزی سے بدلتی صورتحال كا ذكر كرتے ہوئے كہا : مزيد فلسطينی علاقوں پر قبضہ اور ان كی یہودی سازی كا عمل اب ختم ہونا چاہيئے كيونكہ یہی امر آزاد فلسطينی ملك اور حكومت كے قيام كی راہ میں ركاوٹ ہے ۔
936011
نظرات بینندگان
captcha