سينٹرل ايشيا كی سب سے بڑی مسجد آتشزدگی كا شكار

IQNA

سينٹرل ايشيا كی سب سے بڑی مسجد آتشزدگی كا شكار

23:51 - January 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2258147
بين الاقوامی گروپ: كل ۱۵ جنوری كو قزاقستان كے دارالحكومت "آستانہ" میں واقع سينٹرل ايشيا كی سب سے بڑی مسجد میں آگ لگنے سے ايك شخص جل كر جاں بحق ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ Islam Today كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "حضرت سلطان " نامی سنڑل ايشيا كی سب سے بڑی مسجد كے كاركنوں نے اعلان كيا ہے كہ انہوں نے آتشزدگی كے دوران ايك شخص كی چيخ و پكار سنی جو مسجد كے اندر آگ میں گھرا ہوا تھا ۔
كہا جاتا ہے كہ مسجد كے افتتاح كو صرف 4 ماہ ہوئے تھے ۔ یہ مسجد سترہ ہزار پانچ سو مربع میٹر پر مشتمل ہے اور ابھی اس كے بعض حصے زير تعمير ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مسجد كے چار مينار ہیں جبكہ اس میں پانچ ہزار افراد كی گنجائش كا ايك بڑا ہال بھی ہے اور گنبد كی اونچائی ۵۱ میٹر ہے ۔
935947
نظرات بینندگان
captcha