چہلم امام حسين(ع) كے جلوس میں لاكھوں افراد كی شركت ، " گينس بك آف ورلڈ ريكارڈ " میں شامل كرنے كی درخواست

IQNA

چہلم امام حسين(ع) كے جلوس میں لاكھوں افراد كی شركت ، " گينس بك آف ورلڈ ريكارڈ " میں شامل كرنے كی درخواست

23:50 - January 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2258148
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف میں ذرائع ابلاغ كے نمائندوں كی ايك بڑی تعداد نے ايك سوشل نیٹ ورك چينل میں لاكھوں افراد پر مشتمل چہلم امام حسين(ع) كے جلوس كو گينس بك آف ورلڈ ريكارڈ میں شامل كرنے كی درخواست كی ہے ۔
نجف میں ذرائع ابلاغ كے ايك كاركن نے كہا ہے كہ جس طرح لاكھوں افراد پر مشتمل جلوس عراق میں چہلم امام حسين (ع) كے موقع پر ديكھنے كو ملے ہیں دنيا كے كسی كونے میں اس كی مثال نہیں ملتی ۔
قابل ذكر ہے كہ جلد ہی چہلم كے ان جلوسوں كو گينس بك آف ورلڈ ريكارڈ میں شامل كرنے كے لیے اجتماعی دستخطوں پر مشتمل ايك درخواست گينس كے عہدہ داروں كو بھيجی جائے گی۔
قابل ذكر ہے كہ چہلم پر لاكھوں عراقی و غير عراقی زائرين نجف میں امام علی (ع) كی زيارت كے بعد كربلا زيارت كی غرض سے پيدل جاتے ہیں ۔
935756
نظرات بینندگان
captcha