آيت‌الله‌العظمی سيستانی كے بھارت میں نمائندے انتقال فرما گئے

IQNA

آيت‌الله‌العظمی سيستانی كے بھارت میں نمائندے انتقال فرما گئے

0:00 - January 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2258151
سياسی و اجتماعی گروپ : آيت‌الله‌العظمی سيستانی كے بھارت میں وكيل اور بمبئی شہر كی مسجد ايرانيان كے امام جماعت حجت الاسلام شيخ محمد حسين ناصری رحلت فرما گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام نصيری ۱۳ جنوری بروز جمعۃ المبارك كو مقامی وقت كے مطابق شام ۵:۴۵ بجے طويل علالت كے بعد 75 سال كی عمر میں حبيب ہسپتال میں انتقال كر گئے اور انہیں مقامی وقت كے مطابق رات دس بجے سپرد خاك كر ديا گيا ۔
ياد رہے كہ مرحوم و مغفور آيت اللہ خمينی اور آيت اللہ خوئی كے شاگرد تھے ۔
نجف اشرف سے اپنی تعليم مكمل كرنے كے بعد وہ بھارت لوٹ آئے اور كشمير كے علاقے كارگل میں مصروف تبليغ ہو گئے جبكہ مرحوم نے ،علی گڑھ اور علی پور میں بھی متعدد تبليغی سفر انجام دئیے ۔
934614
نظرات بینندگان
captcha