اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے زائرين امام حسين (ع) پر دہشت گرد حملوں كی شديد مذمت

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے زائرين امام حسين (ع) پر دہشت گرد حملوں كی شديد مذمت

0:01 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2258899
بين الاقوامی گروپ : كل ۱۶ جنوری بوقت عصر اسلامی تعاون تنظيم نے ايك بيان جاری كر كے بصرہ میں زائرين امام حسين (ع) پر ہونے والے دہشت گرد حملوں كی پرزور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «oic-oci» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل " اكمل الدين احسان اوغلو" نے ايك بيان میں زائرين امام حسين (ع) پر ہونے والے دہشت گرد حملوں كے نتيجے میں عام شہريوں كی بڑی تعداد كے شہيد يا زخمی ہونے پر شديد غم و غصے كا اظہار كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۱۴ جنوری بروز ہفتہ كو زائرين امام حسين (ع) پر ہونے والے بم دھماكے میں تقريبا ۵۳ افراد شھيد جبكہ ۱۰۰ سے زيادہ زخمی ہوئے ہیں۔
936506
نظرات بینندگان
captcha