فرانس ؛ اسلام فوبيا كے مقابلے كے لیے "جنت كی تعمير" كے عنوان سے نمائش كا اجراء

IQNA

فرانس ؛ اسلام فوبيا كے مقابلے كے لیے "جنت كی تعمير" كے عنوان سے نمائش كا اجراء

23:58 - January 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2258901
بين الاقوامی گروپ : مسلمان نوجوانوں كا ايك گروپ اسلام فوبيا سے نمٹنے كے لیے ۲۱ جنوری بروز ہفتہ كو فرانس كے دارالحكومت "پيرس" میں "جنت كی تعمير" كے عنوان سے ايك نمائش كا انعقاد كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «سفيرنيوز» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش فرانس كے "اسلامی تمدن" انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام فرانس ، مصر اور سوئزرلينڈ سے تعلق ركھنے والے تين جوانوں كی كوششوں سے پيرس كے مضافات میں واقع مسلمانوں كے نماز خانے میں منعقد ہوگی ۔
فرانس كے اسلامی تمدن انسٹی ٹيوٹ كے ڈائريكٹر "ورنيك رائفل" نے اس نمائش كے اہداف كو بيان كرتے ہوئے كہا : " دوسروں سے خوف " كا موضوع آج دنيا كی توجہ كا محور ہے اور مغرب كا اسلام اور مسلمانوں سے خوف اس كی واضح مثال ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كہ اس نمائش كے ذريعے ہم اس مسئلے كا تنقيدی جائزہ لينے كی كوشش كریں گے تاكہ مسلمانوں اورغير مسلموں كے مابين اختلاف كا بيج بونے والوں كو بے نقاب كيا جائے ۔
936528
نظرات بینندگان
captcha