بان كی مون كی جانب سے مقاومت اسلامی كی مخالفت پر لبنانی پارليمنٹ كے اراكين كا احتجاج

IQNA

بان كی مون كی جانب سے مقاومت اسلامی كی مخالفت پر لبنانی پارليمنٹ كے اراكين كا احتجاج

23:07 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2259562
بين الاقوامی گروپ : لبنانی پارليمنٹ میں حزب اللہ سے منسلك "مقاومت سے وفاداری" كمیٹی كے صدر نے اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون كی جانب سے مقاومت اسلامی كے خلاف موقف اختيار كرنے پر احتجاج كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں نيوز نیٹ ورك "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی پارليمنٹ میں "مقاومت سے وفاداری " كے عنوان سے قائم كمیٹی كے صدر "محمد رعد " نے خطے میں یہودی بستيوں كی تعمير كے اسرائيلی اقدام سے پيدا ہونے والی ناامنی كے بارے میں اظہار خيال كرتے ہوئے قدس میں جاری قابض صیہونيوں كے مظالم پر خبردار كياہے ۔
انہوں نے شام سے متعلق بان كی مون كی دوغلی پاليسی پر تعجب كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون لبنانی مقاومت كے اسلحہ كو تو خطرہ قرار ديتا ہے ليكن شام میں مسلح دہشت گرد گروپوں كے اسلحے پر اسے كوئی پريشانی نہیں !
936682
نظرات بینندگان
captcha