جنوبی عراق كے "علمائے اہل سنت كنونشن" كے صدر " شيخ خالد عبد الوھاب الملا " نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسئلہ فلسطين جو كہ ہميشہ سے حوزہ علمیہ نجف كے علماء كی ترجيحات میں شامل رہا ہے اور اب بھی اس شہر كے علماء كے نزديك اس مسئلے كو بڑی اہميت حاصل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ حوزہ علمیہ نجف ، علماء كی تربيت اور اسلامی تعليمات كو پوری دنيا میں نشر كرنے كا مھم ترين مركز ہے اسی طرح حوزہ علمیہ قم ، الازھر اسلامی مركز ، اندلس كے اسلامی مدارس اور ان كے علاوہ بہت سے دينی مراكز يا تو حوزہ عليمہ نجف كے علماء سے متاثر ہو كر يا انہیں كی كاوشوں سے قيام عمل میں آئے ہیں ۔
936657