ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كا اہتمام لبنان- امريكہ يونيورسٹی سے منسلك "دنيائے عرب كی خواتين كا مطالعاتی سينٹر"نے كل صبح مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰ بجے كيا تھا ۔
اس سيمينار كا انعقاد مغربی ايشيا میں اقوام متحدہ كی اقتصادی اور سماجی كمیٹی كے ويمنز سينٹر اور لبنان كی "قديس يوسف" يونيورسٹی سے منسلك "سياسی مطالعاتی سينٹر" كے تعاون سے كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ لبنان- امريكہ يونيورسٹی میں "اروين" بلاك كے ٹيچرزہال میں منعقدہ اس سيمينار كے شركاء نے عرب كی انقلابی تحريكوں میں عورت كے كردار كا جائزہ ليا ہے۔
936815