ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " babnet" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس تيونس كی "اسلامی اقتصاد" نامی انجمن كی كوششوں سے منعقد كی جائے گی جس میں اسلامی مالياتی ذرائع كے درميان فرق بالخصوص كرایہ اور منافع كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكرہے كہ اس بين الاقوامی كانفرنس میں اقتصادی ماہرين اور دنيا كی مختلف يونيورسٹيوں كے اساتذہ كی موجودگی میں "اقتصادی معاملوں میں كرایہ كی اہميت "،"اسلامی اقتصاد میں اخلاق" اور "ساماجی اور اقتصادی ترقی میں كرایے كا كردار" جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
937026