دہ فجر ؛ "اسلامی بيداری میں امام خمينی (رہ) كا كردار " كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

دہ فجر ؛ "اسلامی بيداری میں امام خمينی (رہ) كا كردار " كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

23:20 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2259574
بين الاقوامی گروپ : دہ فجر انتظامی كمیٹی شعبہ بين الاقوامی كے انچارج نے ايك پريس كانفرنس كےدوران دس مختلف ممالك میں "اسلامی بيداری میں امام خمينی (رہ) كا كردار" كے عنوان سے علاقائی كانفرنسیں منعقد كرنے كے ساتھ ساتھ ان ممالك كے كلچرل سينٹرز كو ثقافتی تحائف ارسال كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور "دہ فجر" انتظامی كمیٹی شعبہ بين الاقوامی كے صدر "محمد باقر خرمشاد " نےآج 18جنوری كو ايك پريس كانفرنس میں دہ فجر كی مناسبت سے بين الاقوامی كلچرل سينٹرز كے پروگراموں كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا میں آنے والے ہر انقلاب كے بعد ماہرين یہ سوال اٹھاتے ہیں كہ اگلا انقلاب كس ملك میں رونما ہو گا اسی طرح ايرانی اسلامی انقلاب كے بعد بھی سياسی ماہرين نے اپنے تجزياتی تبصروں میں عراقی انقلاب كی پيش گوئی كی تھی ۔
انہوں نے مزيد كہا : دہ فجر كے ايام میں مختلف ہنری گروپوں كے ساتھ ساتھ ثقافتی شخصيات اور فنكاروں كو بھی دنيا كے ۳۳ ممالك میں بھيجا جائے گا ، اسی طرح ہندوستان میں " اسلامی انقلاب اور اسلامی بيداری " كے عنوان سے كانفرنس بھی منعقد كی جائے گی ۔
937594
نظرات بینندگان
captcha